Today news 07-09-2021
تعلیمی اداروں کی بندش سے متعلق سوشل میڈیا پر چلنے والی خبریں بے بنیاد ہیں، این سی اوسی
ملک بھر میں تعلیمی ادارے 30 ستمبر تک بند رکھنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، این سی اوسی
تعلیمی اداروں کی بندش سے متعلق کوئی اجلاس نہیں ہوا، این سی اوسی
وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے درمیان ملاقات ختم ہو گئی۔ کامران علی افضل چیف سیکرٹری جبکہ راؤ سردار آئی جی پنجاب ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے دونوں افسران کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔ کابینہ سے باقاعدہ منظوری کے بعد کل وفاقی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔ کامران علی افضل اس وقت وفاقی سیکرٹری انڈسٹریز جبکہ راؤ سردار ایم ڈی سیف سیٹیز اتھارٹی پنجاب تعینات ہیں۔
کامران علی افضل چیف سیکرٹری پنجاب
راؤ سردار آئی جی پنجاب پولیس
پنجاب حکومت نے متعدد اینٹی کرپشن کورٹس کے سپیشل ججز کی تعیناتی کے احکامات جاری کر دیئے
1۔ D&SJ چودھری محمد طارق جاوید کو سپیشل جج اینٹی کرپشن کورٹ بہاولپور تعینات کر دیا گیا
2۔ D&SJ محمد ارشد علی کو سپیشل جج اینٹی کرپشن کورٹ فیصل آباد تعینات کر دیا گیا
3۔ D&SJ محمد سلیم کو سپیشل جج اینٹی کرپشن کورٹ گجرانوالہ تعینات کر دیا گیا
4۔ D&SJ ملک مشتاق احمد اوجلہ کو سپیشل جج اینٹی کرپشن کورٹ ملتان تعینات کر دیا گیا
5۔ D&SJ نوید احمد کو سپیشل جج اینٹی کرپشن کورٹ ڈیرہ غازی خان تعینات کر دیا گیا
6۔ D&SJ عارف محمود خان کو سپیشل جج اینٹی کرپشن کورٹ ساہیوال تعینات کر دیا گیا
نیب کی شہباز شریف کی بیٹی رابعہ اور داماد علی عمران کے اثاثہ جات قبضے میں لینے کیلئے کارروائی
نیب کا ملزمان کے اثاثہ جات کی مکمل تفصیلات کیلئے رجسٹریشن اتھارٹیز کو مراسلے جاری، ذرائع
نیب کا محکمہ ایکسائز پنجاب، محکمہ کوآپریٹو، اسٹیٹ بینک کو خط، ذرائع
ایس ای سی پی، ایل ڈی اے اور ڈپٹی کمشنر لاہور کو بھی خط جاری کیےگئے، ذرائع
علی عمران اور رابعہ کے نام پر گاڑیوں، پلاٹ، رہائشی مکانات اور کمرشل پراپرٹی کا ریکارڈ فراہم کیا جائے، نیب
ملتان
برصغیر کے عظیم روحانی پیشوا حضرت غوث بہاؤ الدین زکریا ملتانی رح کے عرس کے حوالے سے اہم خبر
حضرت بہاؤالدین ذکریا کا سالانہ عرس مبارک کورونا وبا کی چوتھی لہر کے باعث ملتوی کر دیا گیا
سجادہ نشین دربار مخدوم شاہ محمود قریشی کی ہدایات پر عرس ملتوی کر دیا گیا
حضرت بہاؤالدین ذکریا رح کا 782 واں عرس 13 ستمبر سے شروع ہونا تھا
عرس کے سلسلے میں سندھ بھر سے زائرین کو آنے سے روک دیا گیا
عرس کی تین روزہ تقریبات کو ایک روز تک محدود کر دیا گیا
جسٹس ر عبدالستار اصغر ڈجی جی پنجاب جوڈیشل اکیڈمی تعینات
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ امیر علی بھٹی نے تعیناتی کی منظوری دے دی
محکمہ موسمیات
7 ستمبر سے 11 ستمبر تک پنجاب کے مختلف اضلاع میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی
7 ستمبر سے 11 ستمبر تک راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، گجرات، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال، گجرانوالہ، حافظ آباد، لاہور، اوکاڑہ، فیصل آباد، سرگودھا، میانوالی، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ کے اضلاع میں بارش کا امکان
8 ستمبر سے 10 ستمبر تک راولپنڈی، جہلم، چکوال، اٹک، گجرانوالہ، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال، لاہور اور قصور کے اضلاع میں تیز بارشوں کی پیشگوئی
8 ستمبر سے 10 ستمبر تک بھکر، لیہ، ساہیوال، بہاولنگر، ڈیرہ غازی خان، راجن پور، خانیوال اور ملتان کے اضلاع میں بارشوں کی پیشگوئی
ڈیرہ غازی خان،،آر پی او فیصل رانا کی ایک سال کی تعیناتی کا ایک اور ریکارڈ قائم،ایوان صدر،وزیر اعظم آفس اور وزیر اعلی آفس سمیت 8787،اوورسیز کی طرف سے مسائل کے حل کے لئے موصولہ 3 ہزار 123 درخواستوں میں سے 3 ہزار 109 کو میرٹ پر یکسو کرنے کے مسائل حل۔کر دئیے،آر پی او پنجاب بھر میں وزیر اعظم پورٹل سے آنے والی درخواستوں کے مثبت فیڈ بیک کے حوالے سے 78 فیصد پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر آ چکے ہیں،تفصیلات کے مطابق ریجنل۔پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا نے جہاں پر گزشتہ ایک سال کے دوران ہر قسم کے کرائم کی بیخ کنی پر مکمل فوکس رکھا وہاں پر حکومت کی ہائیر اتھارٹیز کے دفاتر سے موصولہ عوام کی طرف سے بھجوائی جانے والی درخواستوں پر فوری قانونی کارروائی پر مکمل فوکس رکھا ،آر پی او فیصل رانا کے دفتر کو وزیر اعظم،وزیر اعلی آفسز 8788 اوورسیز پاکستانیوں سمیت دیگر فورمز سے مجموعی طور پر3 ہزار 123 درخواستیں موصول ہوئیں،آر پی او فیصل رانا نے ہر درخواست کو متعلقہ ڈی پی او کے پاس بھجوایا، متعلقہ تفتیشی آفیسر کو خود فون کر کے اسے معاملہ قانون کے مطابق حل کرنے کے لئے ڈیڈ لائن دی،مسلسل فالو اپ لیاجس کی وجہ سے ریجن بھر کے چاروں اضلاع میں وصول ہونے والی 3 ہزار 123 درخواستوں میں سے 3 ہزار ایک سو 9 درخواستیں میرے پر یکسو ہو کر اس پر قانون کے مطابق کارروائی ہوئی ،موصولہ 3 ہزار 123 درخواستوں میں ایوان صدر سے موصول ہونے والی 7 وزیر اعظم پبلک اینڈ گورنینس ونگ سے 2 وزیر اعلی سیکرٹریٹ سے 44،شکایات سیل 8787 سے 344،ایڈیشنل آئی جی ساوتھ کے دفتر سے 55،اوورسیز پاکستانیوں کی 2 اور بذریعہ ڈاک 2 ہزار 663 درخواستیں موصول ہوئیں،واضح رہے کہ آر پی او فیصل رانا پہلے ہی وزیر اعظم۔پرفارمنس ڈلیوری یونٹ سے موصولہ درخواستوں پر مثبت فیڈ بیک کے حوالے سے 78 فیڈ پوائنٹس کے ساتھ سی سی پی او لاہور آفس سمیت پنجاب بھر کی پولیس رینجز کو ٹاپ کر چکے ہیں.
ترجمان ریجنل پولیس ڈیرہ غازی خان