افغانستان کے طالبان مخالف رہنما احمد مسعود اور دیگر نے ایک جنگی لڑاکا طیارے کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ان کے مزاحمتی جنگجوؤں نے افغانستان کی وادی پنج شیر میں پاک فضائیہ کا طیارہ مار گرایا ہے۔
تاہم اس دعوے کے برعکس جب ڈان اور آزاد صحافیوں کے گروپس نے اس تصویر کا بغور جائزہ لے کر حقائق پر روشنی ڈالی تو یہ معلوم ہوا کہ یہ تصویر 2018 میں گرے امریکی طیارے کی ہے۔
مشہور مزاحمتی افغان رہنما احمد شاہ مسعود کے بیٹے احمد مسعود نے زمین بوس طیارے کی تصویر ٹوئٹ کرتے ہوئے تحریر کیا کہ ہمارے شیروں نے پاکستانی جنگی طیارہ مار گرایا۔ بعدازاں اس ٹوئٹ کو ڈیلیٹ کردیا گیا لیکن اس ٹوئٹ اور اس کے اسکرین شاٹ کو طالبان مخالف دیگر گروپس نے بھی بڑی تعداد میں شیئر کیا البتہ اس تصویر کو جب گوگل پر سرچ کیا گیا تو انکشاف ہوا کہ یہ تصویر تقریباً تین سال پرانی ہے۔
اپریل 2018 میں ملٹری ڈاٹ کام نامی ویب سائٹ کی جانب سے یہ تصویر لگائی گئی تھی جس میں ساتھ یہ تحریر کیا گیا تھا کہ ایریزونا-کیلیفورنیا کی سرحد پر روزمرہ کی تربیتی پرواز کے دوران امریکی ایف-16 لڑاکا فیلکن طیارہ گر گیا۔
اسی تصویر کو ایران کی فار نیوز ایجنسی نے کریش لینڈنگ کے حوالے سے شائع آرٹیکل میں بھی استعمال کیا ہے۔
یہ تصویر اور وادی پنج شیر میں پاک فوج کی مداخلت کے حوالے سے دیگر جعلی اور بے بنیاد خبریں ایک ایسے موقع پر سامنے آئیں جب طالبان نے پیر کو ایک بیان میں کہا کہ انہوں نے طالبان مخالف عناصر کے آخری گڑھ وادی پنج شیر کا مکمل کنٹرول سنبھال لیا ہے۔طالبان مخالف ان عناصر اور جنگجوؤں قیادت سابق افغان نائب صدر امراللہ صالح کے ساتھ ساتھ 80 اور 90 کی دہائی میں اس وادی میں مزاحمت کے لیے مشہور احمد شاہ مسعود کے بیٹے احمد مسعود کررہے تھے۔
طالبان کی پنج شیر کی جانب پیش قدمی کے ساتھ بھارتی خبر رساں اداروں اور میڈیا آؤٹ لیٹس نے اپنی روایت برقرار رکھتے ہوئے پاکستان مخالف پروپیگنڈا شروع کردیا اور اس طرح کی غیرمصدقہ خبریں چلانے لگے کہ پنج شیر پر پاکستانی جنگی طیارے پرواز کررہے ہیں اور طالبان کی مدد کرتے ہوئے مزاحمتی فورسز پر بمباری کررہے ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے سینیٹر عون عباس بپی کو پاکستان تحریک انصاف جنوبی پنجاب کا صدر تعینات کردیا

لیہ۔ویمن چیمبر اف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیراہتمام صنعت زار لیہ میں صبح نو بازار کا انعقاد کیا جاتاہے۔ہر ہفتہ اور اتوار کوبازار میں خواتین ہاتھ سے بناٸ چیزوں سمیت دیگر اشیإ خرید سکتی ہے۔شکیلہ بانو سمرا بانی وصدر ویمن چیمبر اف کامرس اینڈ انڈسٹری
لیہ ویمن چیمبر آف کامرس ہاتھوں سے بنائی ہوئی اشیاء کی جدید خطوط پر تیاری اور قومی اور بین الاقوامی سطح پر انکی مانگ کے مطابق سپلائی چین پر کام کر رہا ہےشکیلہ بانو سمرا بانی وصدر ویمن چیمبر اف کامرس اینڈ انڈسٹری

افغان طالبان کا نئی حکومت کی تشکیل کا اعلان .ملا محمد حسن اخونذادہ وزیراعظم
ملا عبدالغنی نائب وزیراعظم
ملا یعقوب وزیردفاع
سراج الدین حقانی وزیرداخلہ
ملا امیر خان متقی وزیرخارجہ
ذبیح اللہ مجاہد نے نئی افغان حکومت اور کابینہ کا اعلان کر دیا

بہ تسلیمات ضلعی افسر اطلاعا ت لیہ Ph:0606-321021
ہینڈ آوٹ نمبر629 نثار احمدخان/یوسف لغاری
لیہ۔07 ستمبر2021ئ( ) ڈپٹی کمشنر آفس میںمحرم الحرام انتظامات کوبہترسے بہتر طریقہ سے انجام دینے پر اداروں ،اہلکاروں کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ہوا۔تقریب میں معاون خصوصی وزیراعلی پنجاب و فوکل پرسن محرم الحرام انتظامات سیدرفاقت علی گیلانی،ڈپٹی کمشنر اظفر ضیائ،ڈی پی اومحمدعلی رضا،اسسٹنٹ کمشنرز نیا زاحمدمغل،سلیمان لون ،عامرافتخار،پی ٹی آئی رہنما بشارت رندھاوا،مختلف اداروں کے افسران ،اہلکاران موجود تھے۔اس موقع پر معاون خصوصی وزیراعلی پنجاب و فوکل پرسن محرم الحرام انتظامات سیدرفاقت علی گیلانی،ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاءنے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ تمام اداروں نے جس جذبے سے مل جل کا کام کیا وہ قابل تعریف ہے اس محنت کی بدولت ہی لیہ میں مثالی امن اور انتظام رہا انہوں نے کہاکہ کسی بھی ایونٹ کو کامیاب بنانا مشترکہ کوششوں سے ممکن ہوتا ہے اورجس طرح تمام محکموں کے افسران اور اہلکاروں نے محرم الحرام انتظامات کوبہترسے بہتر طریقہ سے پایہ تکمیل تک پہنچایا ہے آج کی یہ تقریب ان کی خدمات کے اعتراف کے طور پر منائی جارہی ہے ۔ اس موقع پر متعلقہ محکموں کے افسران اور اہلکاروں میں شیلڈز و تعریفی اسناد تقسیم کیں گئیں۔

ہینڈ آوٹ نمبر630 نثار احمدخان/یوسف لغاری
لیہ۔07 ستمبر2021ئ( ) ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاءنے ضلع کونسل ہال لیہ کورونا ویکسی نیشن سنٹر کا دورہ کیا ۔اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر نیا زاحمدمغل بھی ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاءنے ویکسی نیشن سنٹر کے مختلف کاونٹرز کا معائنہ کا انہوں نے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت شہریوںکو کو کورونا وائرس سے بچاﺅ کےلئے ویکسین لگانے کا عمل جاری ہے۔انہوں نے کہاکہ ضلع بھر کے تمام ویکسی نیشن سنٹر ز میں بہترین انتظامات کیے گئے ہیں جہاں پینے کے پانی،بیٹھنے کی جگہ ،ٹوائلٹ ،صاف ستھرا ماحول فراہم کیاجارہا ہے ۔۔ڈپٹی کمشنرنے اس موقع پر ویکسین کروانے والے شہریوں سے سہولیات بارے استفسار کیا جس پر انہوں نے اطمینان کا اظہار کیا۔انہوں نے قریبی دیہی مرکز مال کا بھی معائنہ کیا۔

ہینڈ آوٹ نمبر631 نثار احمدخان/یوسف لغاری
لیہ۔07 ستمبر2021ئ( )ریسکیو1122لیہ کے دوران ڈیوٹی وفات پاجانے والے شہداءبلال حسین، ظفراقبال اور محمد اشرف کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے تقریب منعقد کی گئی۔تقریب ایم این اے مجید خان نیازی کی رہائش گاہ پر منعقدہوئی جس میں لواحقین کے ورثائ،ڈپٹی کمشنراظفر ضیاء،ڈی پی او محمدعلی رضا،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرڈاکٹر سجاد احمد،کیپٹن ریٹائرڈ عمر امین گنڈاپوری ودیگرموجود تھے۔اس موقع پر ریسکیورز بلال حسین، ظفراقبال اور محمد اشرف کے لواحقین کو مالی امداد سرٹیفیکیٹ کے ساتھ ساتھ شہداءکے بچوں میں کیش گفٹ اور تحائف پیش کئے گئے ۔تقریب میں تمام شہداءکی قربانیوں کو بھر پور انداز میں پیش کیا گیا اور تقریب کے اختتام پر تمام شہداءکے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی خصوصی دعا بھی کرائی گئی۔

ہینڈ آوٹ نمبر632 نثار احمدخان/یوسف لغاری
لیہ۔07 ستمبر2021ئ( )اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات محمدارشد چغتائی نے کہاہے کہ محکمہ کی طرف سے ہسپتالوں ،پیتھالوجیکل لیبارٹریوں ،ہیلتھ کیئریونٹس کے خلاف درست طریقہ سے متعدی ویسٹ کو تلف نہ کرنے پر کریک ڈوان کا آغاز کردیا گیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ طے کردہ ایس اوپیز سے تلفی نہ کرنے متعلقہ اداروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات محمدارشد چغتائی نے کہاکہ شہریوںکوہسپتالوں ،پیتھالوجیکل لیبارٹریوں ،ہیلتھ کیئریونٹس کے متعدی ویسٹ سے پیداہونے والی مہلک بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لئے منظم چیکنگ شروع کردی گئی ہے تاکہ صاف ستھرا ماحول فراہم کیاجاسکے ۔اے ڈی ماحولیات محمدارشد چغتائی کی ہدایت پر محکمہ ماحولیات کے انسپکٹرمحمدعدنان خان اورذوالقرنین قریشی نے تحصیل کروڑ لعل عیسن کا دورہ کیا۔انہوں نے اس موقع پر مختلف کباڑ خانوں،نرسریوں، پرائیویٹ ہسپتالوںو لیبارٹریوں کا معائنہ کرتے ہوئے اور 5ہسپتالوں اور 5کباڑ خانوں کو درست طریقہ سے متعدی ویسٹ تلف نہ کرنے نوٹس جاری کیے۔

ہینڈ آوٹ نمبر633 نثار احمدخان/یوسف لغاری
لیہ۔07 ستمبر2021ئ( )انچارج پٹرولنگ پوسٹ رفیق آ باد کلیم اللہ ایس آئی نے بتایا کہ رواں ماہ ستمبر 2021 میں اوور لوڈ ، اوور سپیڈ گاڑیوں کے خلاف ایل پی جی سلنڈر والی گاڑیوں کے خلاف اب تک 10 مقدمات کا اندراج کیا جا چکا ہے جبکہ 25 افراد کو دوران سفر ہیلپس فراہم کی گئی ہیں انہوں نے مزیدبتایاکہ حادثات کا باعث بننے والی / آہستہ چلنے والی 25 گاڑیوں پر چمک پٹی اور ریفلیکٹرز لگائے گئے ہیں تاکہ عوام الناس کو حادثات سے محفوظ رکھا جا سکے ایل پی جی سلنڈر رکھنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی جاری رہے گی۔ا س موقع پرپی آر او نعیم لیاقت بھی موجود تھے.‏افغانستان کی نئی حکومت کا اعلان
‏نئی اسلامی حکومت کے قائمقام سربراہ محمد احسن اخوند ہوں گے، ذبیح اللہ مجاہد
‏ملا عبدالغنی برادران کے معاون ہوں گے، ذبیح اللہ مجاہد
‏ملا خیر اللہ وزیر اطلاعات تعینات ہوں گے، ترجمان افغان طالبان
‏مولوی عبدالحکیم عدالتی امور کو دیکھیں گے، ذبیح اللہ مجاہد
‏مولوی محمد یعقوب مجاہد وزیر دفاع مقرر، ترجمان طالبان
‏ملا امیر خان متقی وزیر خارجہ ہوں گے، ترجمان افغان طالبان
‏ملا عبدالغنی برادر نائب صدر ہوں گے، ذبیح اللہ مجاہد
‏سراج حقانی وزیرداخلہ ہونگے، ذبیح اللہ مجاہد
ملا ہدایت اللہ وزیر ماحولیات ہونگے، ذبیح اللہ مجاہد
قاری دین محمد وزیر اقتصادی امور ہونگے، ذبیح اللہ مجاہد
نئی حکومت عبوری ہے، بعد میں ترمیم ہوسکتی ہے، ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد.ٹریفک پولیس کو شہر میں ٹریفک کنٹرول کرنے کی بجائے سوشل میڈیا پر کارکردگی نمایاں کرنے کا حکم،وارڈنز اور اسسٹنٹس کو ٹریفک پولیس کے سوشل میڈیا پیجز کوزیادہ سے زیادہ لائیک اور شئیر کرنے کا حکم دے دیا گیا.
تفصیلات کے مطابق سٹی ٹریفک پولیس کی ذمہ داریوں میں اضافہ کر دیا گیا، ٹریفک پولیس حکام نے وارڈنز کو سوشل میڈیا پر ایکٹیو ہونے کا حکم دے دیا ہے،ٹریفک وارڈنز،اسسٹنٹ،ایڈمنز ٹریفک پولیس کے سوشل میڈیا پیجز کو زیادہ سے زیادہ لائیک کریں۔
ٹریفک پولیس حکام کی جانب سے جاری کر دہ حکم نامے کے مطابق ٹریفک سٹاف اور وارڈنز کو کہا گیا ہے کہ ٹریفک پولیس کے پیج کو زیادہ سے زیادہ شئیر اور کمنٹس کرے جبکہ فیس بک،ٹویٹر،انسٹا گرام اور یوٹیوب چینل کو لائیک کرنے کا حکم دیا گیا ہے،سیکٹر انچارجز کو سوشل میڈیا آرڈر بارے نفری کو بریف کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے،ٹریفک ایڈمن سوشل میڈیا آرڈرز کو نوٹس بورڈ پر چسپاں کریں گے۔
سی ٹی او کی جانب سے ڈی ایس پیز اور سیکٹر انچارجز کو تعمیل شدہ فہرست کنٹرول قربان لائن بھجوانے کی ہدایت کر دی گئی ہےجبکہ دوسری جانب سی ٹی او منتظر مہدی نے غلط آرڈر بک کرنے والوں کو شوکاز نوٹسز جاری کر دئیے ہیں۔
سی ٹی او کا کہنا ہے کہ انچارج کنٹرول روم نے مجاز آفیسر کی اجازت کے بغیر غیر قانونی آرڈر بک کیا،سی ٹی او لاہور نے انچارج سمیت تمام سوشل میڈیا ٹیم کو شوکاز نوٹسز جاری کر دئیے،سی ٹی او کا کہنا ہے کہ انچارج کنٹرول روم نے اپنی کارکردگی دیکھانے کےلئے غیر قانونی آرڈر بک جاری کیا۔پطرس بخاری”جی سی لاہور” کے پرنسپل تھے۔ایک صاحب ان سے دفتر ملنے آئے۔پطرس اس وقت کچھ لکھنے میں مصروف تھے۔بنا دیکھے بولے “برائے مہربانی تشریف رکھیے۔وہ شخص تھوڑا حیران ہوئے اور بولے :میں لاہور کا ڈپٹی کمشنر ہوں۔پطرس نے ان کی طرف دیکھے بغیر جواب دیا:” تو آپ دو کرسیوں پر بیٹھ جائیں”۔آئی سیکو بد ترین کارکردگی
راولپنڈی
شیخ رشید وزیر داخلہ
کا پورا حلقہ بجلی سے محروم .
7ستمبر کی شام ساڈھے 4بجے شروع ہونے والی بارش سے بجلی کی ترسیل میں آنے والا فالٹ ابھی تک بحال نہ ہو سکا اور بارش کا سلسلہ بھی ابھی تک جاری ہے عوام پریشان حال
رضوان سیال راولپنڈی.لیہ کی تحصیل کروڑ لعل عیسن کے نشیبی علاقہ واڑہ سیہڑاں میں دریائے سندھ کے کٹاو سے آٹھ بستیاں صفحہ ہستی سے مٹ گئیں سرکاری سکول سمیت مساجد اور ہزاروں ایکڑ سونا اگلتی زمینیں بھی دریا برد ہوچکی ہیں،،، دریائے سندھ ایک مرتبہ پھر موضع راکھواں کی جانب ہے موضع راکھواں کی مظلوم عوام نے اپنے علاقہ کے سیاستدانوں اور ضلعی انتظامیہ سے کئی بار درخواست کی کہ موضع راکھواں کا 80 فیصد رقبہ دریا برد ہو چکا ہے اور باقی 20 فیصد پر آبادی ہے سپر بند یا ٹی بنائی جائے تو آبادی کو بچایا جاسکتاہے،،،متاثرین نے پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ دریائے سندھ کے کٹاو کو روکنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پرکام کرایاجائے ہماری جان ومال اور زرعی اراضی کوبچانے کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں.لیہ:چک نمبر 133 ٹی ڈی اے میں کورونا کے 6 کیسز سامنے آگئے لاک ڈاون لگانے کی تیاریاں محکمہ صحت کی ٹیمیں علاقے میں پہنچ گئیں لیہ میں ایک روز میں کورونا کے مزید 13 کیسز سامنے آ گئے مجموعی طور پر ایکٹو کیسز کی تعداد 257 ہو گئی 9 مریض ہسپتال میں داخل 300 مریضوں کی ٹیسٹ رپورٹس کا انتظار صورتحال خطرناک ہے شہریوں سے ایس او پیز پر عمل درآمد کرنے کی اپیل ہے ۔۔۔سی ای او ڈاکٹر امیر عبداللہ سامٹیہ

Leave a Reply