Today news 09-09-2021
سید یوسف رضا گیلانی کا واضع بیان سامنے آگیا
ہم نے کسی کے ساتھ ٹکٹ کا وعدہ نہیں کیا پارٹی میں شمولیت کے دروازے ہر کسی کے لیے کھلے ہیں، سابق وزیر اعظم
چہ مگوئیاں سن رہے ہیں کہ ہم نے جنوبی پنجاب کے سیاست دانوں سے ٹکٹوں کے وعدے کیے، ٹکٹ کا فیصلہ بورڈ کرے گا، یوسف رضا گیلانی
11ستمبر بلاول بھٹو پہلا خطاب چوک اعظم میں جیالوں کے ساتھ کریں گے، گیلانی
11 ستمبر لیہ کے جیالوں کے لیے عید کا دن ہوگا، یوسف رضا گیلانی
جیالو ہم منی لاڑکانہ آرہے ہیں اور چوک اعظم ہی اصل منی لاڑکانہ ہے، سابق وزیر اعظم
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سی آئی اے سربراہ ولیم جے برنز کی ملاقات
ملاقات میں افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا،آئی ایس پی آر
ملاقات میں ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض حمید بھی موجودتھے،آئی ایس پی آر
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اورخطے کی صورتحال پر بات چیت، آئی ایس پی آر
پاکستان خطے میں امن کے لیے عالمی شراکت داروں سے تعاون جاری رکھے گا،آئی ایس پی آر
سی آئی اے سربراہ نے موجودہ صورتحال میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی،آئی ایس پی آر
پورے ملک میں کامیاب پاکستان پروگرام شروع کرنا ابھی ممکن نہیں، شوکت ترین
2018اور19میں روپے کی قدر گرائی گئی جس کا اثر ہوا،وزیرخزا
اس وقت مہنگائی کی سطح 8.4 فیصدہے،وزیرخزانہ شوکت ترین
گزشتہ ایک سال میں گھی کی قیمتوں میں 90 فیصد اضافہ ہوا،وزیر خزانہ
دالوں کی قیمتوں میں 40 سے 50 فیصد کا اضافہ ہوا،وزیر خزانہ شوکت ترین
پیٹرولیم مصنوعات پر کوشش کی کہ لیوی کے ذریعے ریلیف دیا جائے،وزیر خزانہ
جیکب آباد میں پیاز اگانے والے کو 4 روپے ملتے ہیں، خریدنے والا 30 روپے ادا کرتاہے،وزیر خزانہ
مڈل مین کا کردار ختم کریں گے جو مہنگائی کاسبب ہے،وزیر خزانہ شوکت ترین
ایمرجنسی پروگرام کے تحت 300 ارب روپے کے پراجیکٹس پر عمل جاری ہے،عثمان بزدار”
کھادوں پر ساڑھے12 ارب روپے سبسڈی دی گئی ، وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار
زرعی مشینری پر 4 اعشاریہ 4 ارب روپے سبسڈی دے ر ہے ہیں،عثمان بزدار
ای کریڈٹ اسکیم کے تحت 45 ارب روپے کے بلاسود قرضے دیئے جارہے ہیں،عثمان بزدار
پنجاب میں 65 ہزار ڈاکٹر زبے روزگار ہیں،ن لیگی رہنماعمران نذیر
3سال میں تحریک انصاف نےکاایک پراجیکٹ بھی مکمل نہیں ہوا،عمران نذیر
ایمرجنسی پروگرام کے تحت 300 ارب روپے کے پراجیکٹس پر عمل جاری ہے،عثمان بزدار
کھادوں پر ساڑھے12 ارب روپے سبسڈی دی گئی ، وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار
زرعی مشینری پر 4 اعشاریہ 4 ارب روپے سبسڈی دے ر ہے ہیں،عثمان بزدار
ای کریڈٹ اسکیم کے تحت 45 ارب روپے کے بلاسود قرضے دیئے جارہے ہیں،عثمان بزدار
سبی میں گزشتہ رات بارش سےدریائے ناڑی کینال میں نچلے درجے کا سیلاب، محکمہ انہار
دریائے ناڑی کینال میں 36 ہزار کیوسک کا نچلے درجے کا سیلابی ریلا گزر رہا ہے، محکمہ انہار
دریائے ناڑی کینال میں ایک لاکھ 30 ہزار کیوسک پانی کی گنجائش ہے، محمد ظاہر شاہ
سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، ایکسین محکمہ انہار
: ن لیگی رہنما برجیس طاہر کی نیب طلبی کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست پر سماعت
عدالت نے نیب کو ن لیگی ایم این اےبرجیس طاہر کو گرفتار کرنے سے روک دیا
عدالت نے نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 27 ستمبر کو جواب طلب کرلیا
وزیراعظم عمران کی ہدایت پر سی ون تھرٹی طیارہ خوراک لیکر کابل پہنچ گیا
پاکستانی سفیر منصور احمد خان نے کابل ائیر پورٹ پر سامان وصول کیا
افغانستان بھیجی جانے والی امدادی سامان میں آٹا گھی سمیت دیگر شامل
وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ختم
اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں 4نکات ایجنڈے پر غورکیاگیا، ذرائع
وائٹ آئل پائپ لائن ملٹی گریڈ موومنٹ کے ٹیرف کی سمری کی منظوری دے دی گئی، ذرائع
پی این ایس سی کی 19ذیلی کمپنیوں کیلئے رعائتوں کے بارے میں سمری منظور، ذرائع
آٹو ڈس ایبل سرنجز اور خام مال کی درآمد پر چھوٹ کی منظوری دے دی گئی، ذرائع
قبائلی اضلاع اور پوائنٹ آف سیل کی مانیٹرنگ سسٹم کےبارے میں سمری منظور، ذرائع
: لاہورضلع کچہری میں مینار پاکستان واقعے سے متعلق کیس کی سماعت
عدالت نے 6ملزمان کی جسمانی ریمانڈ میں 2 روز کی توسیع کردی
جوڈیشل مجسٹریٹ کا ملزمان کو 11 ستمبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم
ملزمان کیخلاف تحقیقات مکمل کر کےرپورٹ پیش کی جائے، جج حسن سرفراز
سی ای او جنگ گروپ میر شکیل الرحمٰن کی بریت کی درخواستیں خارج
احتساب عدالت نے 34 برس پرانے غیر قانونی اراضی الاٹمنٹ کے ریفرنس میں جنگ گروپ کے ایڈیٹر ان چیف میر شکیل الرحمٰن اور دو دیگر کی بریت کی درخواستیں خارج کر دیں۔
نیب نے الزام لگایا کہ میر شکیل الرحمٰن نے غیر قانونی طور پر بلاک ایچ، جوہر ٹاؤن میں واقع ایک کنال پر مشتمل 54 پلاٹوں کی چھوٹ حاصل کی۔
بینکوں نے حکومت کی ہاؤسنگ اسکیم کیلئے 59 ارب روپے کے قرضے جاری کیے
ینکوں نے حکومت کی مارک اپ سبسڈی اسکیم ’میرا پاکستان میرا گھر‘ کے تحت اگست کے آخر تک 59 ارب روپے سے زائد کی منظوری دی۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے کہا کہ اس کے متعدد اقدامات اور حکومت کے تعاون کے نتیجے میں ہاؤسنگ فنانس اسکیم کے لیے قرضے میں تیزی آئی ہے۔
گزشتہ برس اسکیم کے اجرا کے بعد سے بینکوں کو مجموعی طور پر 154 ارب روپے کی درخواستیں موصول ہوئی ہیں جبکہ رواں برس 31 اگست تک 59 ارب روپے سے زائد کی فنانسنگ کی منظوری دی گئی تھی۔
حکومت نے ووٹنگ مشینوں پر الیکشن کمیشن کے اعتراضات مسترد کردیے
مشین متعارف کرانے اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے ووٹ کے حق کے لیے قانون سازی کا عمل رواں ماہ مکمل ہو جائے گا اور قانون کے نافذ ہونے کے بعد ہر کوئی قانون کی پاسداری کا پابند ہو گا۔
ان میں سے 27 مشینوں کے بارے میں نہیں بلکہ ای سی پی کی اپنی صلاحیت سے متعلق ہیں جبکہ ان کی وزارت، تیار کردہ مشین سے متعلق پہلے ہی باقی 10 اعتراضات کا ازالہ کر چکی ہے۔
ضمانت خارج ہونے پر ڈکیتی کے 13 مقدمات میں ملوث ملزم سپریم کورٹ سے گرفتار
سپریم کورٹ نے ملزم کی ضمانت قبل از گرفتاری درخواست خارج کر دی
ضمانت قبل ازگرفتاری کا قانون میں کوئی ذکر ہی نہیں، جسٹس عمر عطابندیال
ضمانت قبل ازگرفتاری کا راستہ عدالتی فیصلے کے ذریعے 1948 میں نکالا گیا، عدالت
ضمانت قبل ازگرفتاری اسی صورت ہوتی ہے اگر مقدمہ بظاہر بدنیتی پر مبنی ہو، عدالت
ملزم پر چوری ڈکیتی اور لوٹ مار کے 13 مقدمات ہیں، جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی
ضمانت قبل ازگرفتاری خاص حالات میں ملنے والی رعایت ہے، جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی
عادی ملزم کو خصوصی رعایت نہیں دی جا سکتی، جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی
آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں مسلم لیگ ن کے رہنماء میاں جاوید لطیف نیب آفس پیش ہوگئے، جہاں وہ نیب کو اپنا بیان قلمبند کروائیں گے۔
نیب ذرائع کے مطابق نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم میاں جاوید لطیف سے جائیدادوں کے متعلق پوچھ گچھ کرے گی۔ جاوید لطیف پر مبینہ آمدن سے زائد اثاثہ بنانے کا الزام ہے۔ نیب نے جاوید لطیف اور اس کے خاندان کے نام جائیدادیں کا ریکارڈ حاصل کر لیا ہے۔ جاوید لطیف سے جائیدادوں کی تفصیلات طلب کی جائیں گی