نان ٹیچنگ کیڈر پروموشن پا کرآخر ایلیمنٹری سکولز کا انتخاب کیوں کرتا ہے؟

0

پنجاب کے بیشتر سرکاری سکولز میں بہت بہتری آئی ہے۔اب وہ پہلے والے سرکاری سکولز نہیں رہے۔ہر طرف رونقیں ہی رونقیں ہیں۔ جب سے حکومت پنجاب نےاین ایس بی فنڈ کا اجرا کیا ہے تو بہت سے ہیڈز اور سٹاف نے مل کر سکولوں کا نقشہ ہی بدل دیا ہے۔نہ صرف بچوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے بلکہ سکول کا ماحول بھی بہترین ہو گیا ہے۔اسی طرح لیہ کے بھی بہت سے پرائمری ایلیمنٹری اور ہائی سکولز میں نہ صرف بچوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے بلکہ پڑھائی کا معیار بھی بہت بہتر ہوا ہے۔ اس میں سٹاف ٹیچرز کے ساتھ ساتھ ہیڈز کا بھی بہت کردار رہا ہے۔ہائی سکولز میں واضح بہتری آئی ہے۔اس طرح پرائمری سکولز میں بھی چار چاند لگے ہیں جس میں نوجوان قیادت کا بھر پور کردار نظر آتا ہے۔ ضلع لیہ کے ایلیمنٹری سکولز میں بھی اب وہ پہلے والے حالات نہیں رہے۔ اکثریت ایسے سکولز ہیں جہاں بچوں کی تعداد 300 سے بھی زیادہ ہے۔ لیکن چند گنتی کے ایلیمنٹری سکولز ایسے بھی ہیں جہاں بچوں کی تعداد نہ ہونے کے برابر ہے۔ جب کہ وہاں ایم ایس سی اور ایم فل سٹاف موجود ہے۔آخر کیا وجہ ہے والدین کا اعتماد حاصل کیوں نہیں ہو رہا۔۔؟ ایک سروے کے مطابق ایسے چند گنے چنے سکولز میں نان ٹیچنگ کیڈر سے پروموشن پانے والے ہیڈز تعینات ہیں۔جن کی عدم دلچسپی کی وجہ سے سٹاف کی بھر پور محنت کے باوجود والدین اپنے بچوں کو ان سکولز میں داخل کروانے کو تیار نہیں ہیں۔اکثر دیکھا گیا ہے آن لائن ڈاک کی تیاری کےلیے ہیڈز صحبان پورے سٹاف کو جمع کر لیتے ہیں جس کے نتیجے میں کلاسز میں بیٹھے بچوں کا تعلیمی نقصان ہوتا ہے۔ حکومت کو چاہیے پا لیسز میں ترمیم کر کےان چند سکولز میں بھی بہتری لائے۔ اگر کوئی غلطی نظر آئے تو پلیز کمنٹ باکس میں کمنٹ کریں اور اپنی رائے سے نوازیںنوٹ! ادارہ کا اس کالم سے کوئی تعلق نہیں اس سے اختلاف رائے رکھنا ہر کسی کا حق ہے

سرکاری سکولز بہترین سکولز

Leave a Reply