حکومت پنجاب کی ناقص تعلیمی پالیسیاں

0

حال ہی میں پنجاب حکومت کی جانب سے ایک نوٹیفیکشن جاری ہوا ہے جس میں پنجاب کے تعلیمی اداروں میں تعلیمی سیشن 31 مارچ سے بڑھا کر 31 مئی 2022 کر دیا گیا ہے۔جبکہ پورے پنجاب میں جتنے بھی پرائیوٹ ادارے ہیں انہوں نے بچوں کے امتحان لینا شروع کر دئیے ہیں۔یقینا امتحان لینے کے بعد انہوں نے کلاسز کو پروموٹ کر دینا ہے۔۔اس صورت حال میں جتنے بچے پاس ہوں گے انہوں نے نئے سکولز میں داخلہ بھی لینا ہے۔جبکہ گورنمنٹ سکولز میں ابھی سیشن مکمل ہونے میں پورے تےن مہینے رہتے ہیں۔اس کا مطلب یہ ہو گا کہ گورنمنٹ سکولز میں بہت کم داخلہ ہو گا۔ایسے لگتا ہے حکومت خود پرائیوٹ سیکٹر کو کامیاب کرانا چاہتی ہے۔۔پنجاب حکومت کو چاہیے یا تو پرائیوٹ سیکٹر کے تعلیمی سیشن پر نطر رکھے اور یا گورنمنٹ سکولز کو بھی اجازت دے کہ وہ کلاسز کو پروموٹ کر سکیں

Govt Punjab New Taleemi Session 2021-2022

Leave a Reply